مارکنگ سسٹم اور اس کے اصول Marking System and its Principles
![]() |
| HEALTH AND PHYSICAL EDUCATION IN URDU |
HEALTH AND PHYSICAL EDUCATION IN URDU
مارکنگ سسٹم اور اس کے اصول
Marking System and its Principles
ہمیں جب بھی کوئی مئیرمنٹ کرنی ہوتی ہے تو کوئی نہ کوئی طریقہ اپناتے ہیں ہمارا تعلق چونکہ فزیکل
یجوکیشن سے ہے ۔اس لیے جو طریقہ مارکنگ کے لیے عام تعلیم میں استعمال ہوتے ہیں وہی طریقے
فزیکل ایجو کیشن میں بھی استعمال
ہوتے ہیں۔
اگر آپ کوئی مقابلہ منعقد کرواتے ہیں اور آپ کے پاس کوئی
Qualified
شخص نہیں ہے اور نہ ہی مارکنگ کا طریقہ واضح ہے تو آپ کے نتائج صیح نہیں ہیں اس لیے ہر مقابلہ کے
لیے بہترین مارکنگ سسٹم
ہونا چاہیے۔
مارکنگ کو بہترین بنانے کے لیے مندرجہ زیل اصول اپنانے چاہئیں۔
مارکنگ ادارہ کے رائج سسٹم کے مطابق ہو
Marking system should be confirmed with that of school Administration
چونکہ ہمارا تعلق سکول کے ساتھ ہوتا ہے تو فزیکل ایجوکیشن میں جو سسٹؐ اپنائیں وہ کالج یا سکول کے
رائج سسٹم کے مطابق ہو ۔اگر کال یا سکول کا انتظامیہ اجازت بھی دے دیتی ہے کہ اپنا سسٹم اپنائیں تو
پھر بھی ایسا مارکنگ سسٹم اپنائیں جو دوسرے مارکنگ سسٹم کے مطابق ہو کہ والد ین کو بچوں کی
کارکردگی کے بارے میں
صیحح علم ہو سکے۔
مارکنگ کی وضاحت یا
مارکنگ واضح ہو
Marking should be interpreted
مارکنگ کی وضاحت سے مراد یہ ہے کہ مارکنگ کا جو بھی طریقہ کار اختیار کیا جاے اس کے بارے میں طلباء اور والدین اور اساتذہ کو پتہ ہونا چاہیے تا کہ اُن کو مکمل طور پر پتہ چل سکے کہ نمبر کیسے لگاے گئے ہیں۔
سبجیکٹو اور اوبجیکٹو مارکنگ
Marking should be subjective as well as objective
مارکنگ کو سبجیکٹو بھی ہونا چاہیے اور اوبجیکٹو بھی۔یعنی ٹیسٹ لیتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا جاے کہ ٹیسٹ دونوں طریقوں سے لیا جاے تاکہ طلباء سے زیادہ سے زیادہ
Knowledge
اخذ کیا جا سکے اور پھر مارکنگ بھی صحیح ہونی چاہیے ۔ان دونوں طریقوں سے پتا چلتا ہے کہ لڑکا کیا کچھ جانتا ہے
مقداری اور وصفی مارکنگ ہونی چاہیے
Marking should be quantitative and qualitative
مارکنگ کرتے وقت یہ بھی ضروری ہے کہ طلباء کے نمبرز بھی لگائیں اور ان کے کردار اور رویوں کے
بارے میں میں بھی بیان کریں ۔مثلاً ہاکی میں پینلٹی سٹروک کا ٹیسٹ لیتے ہیں اور ایک کھلاڑی سٹروک
اچھا لگاتا
ہے مگر اس کا
Style
صحیح نہیں ہے تو آپ اس کو سٹروک کے نمبرز تو دے دیتے ہیں مگر سٹائل کے نہیں اسی طرح فزیکل
ایجوکیشن میں بھی مارکنگ نہ صرف
مقداری ہو بلکہ وصفی بھی ہو
مارکنگ اساتذہ کے مقاصد کے مطابق ہو
Marking should be based upon the teacher’s objectives
ہر ٹیچرز کے کچھ مقاصد ہوتے ہیں جو اپنی کلاس سے پورا کرنے کی توقع کرتا ہے تو مارکنگ ایسی ہونی
چاہیے کہ اساتذہ کے مقاصد کے مطابق ہو اس لیے آپ جو بھی سسٹم اپنائیں وہ آپ کے اپنے مقاصد
کے مطابق ہو مثلاً آپ نے یونیورسٹی کے لیے لڑکا تیا ر کرنا ہے تو اس کا ٹریننگ شیڈول کھیل میں ایونٹ
کے مطابق ہو اور یونیورسٹی لیول کے ٹریننگ شیڈول کے مطابق ہو گا اور مارکنگ بھی اس کے مطابق کی جا
ۓ گی
مارکنگ طلباء کی ترقی کی ظاہر کرے
Marking should be reflect the progress of the students
مارکنگ کا طریقہ ایسا جو بچے کی
Progress
کو ظاہر کرے مثلاً ایک کھلاڑی چھ فٹ جمپ لگاتا ہے اور تین ماہ کی ٹریننگ کے بعد وہ چھ فٹ اور دو انچ کی
اونچائی پار کر جاتا ہے تو اس کی
Progress
ہوئی تو مارکنگ اسی چیز کو ظاہر کرے
مارکنگ سسٹم کی اقسام
Types of marking System
فزیکل ایجوکیشن سسٹم میں تین قسم کے
مارکنگ سسٹم استعمال ہوتے ہیں جو کہ درج زیل ہیں
1-Letter System
2-Descriptive system
3-Likerd system
لیٹر سسٹم
Letter System
یہ پیمائش کا ایسا طریقہ کار ہے جس میں پیمائشوں کو الفاظ کے زریعے / الفاظ کی صورت میں پیش کیا جاتا
ہے ۔مثلاً
B,A
گریڈ وغیرہ یا
مختلف لیٹرز کی صورت میں ظاہر کرتے ہیں یعنی
S
سے
Satisfactory
اور
U
سے
Un-satisfactory
یعنی تسلی بخش اور غیر تسلی بخش۔اس طریقہ کار میں مختلف
طریقہ کار استعمال کیے جاتے ہیں
1-فیصد کا طریقہ
2-نمبروں کا گروپ وغیرہ بنانا
3- کمی بیشی کا پتہ لگانا
4-The Sigma score method
5-Pass or Fail
لیکارڈ سسٹم
Likerd System
فزیکل ایجوکیشن میں زیادہ تر وصفی پیمائش ہوتی ہے ۔اس کو مقداری پیمائش میں تبدیل کرتے ہیں ۔مثلاً
لانگ جمپ میں ٖفاصلہ ناپ لیتے ہیں لیکن اگر
کہیں کھلاڑی نے
Dive
لگائی ہے ،اس کو مئیر کریں تو اس کو ہم وصفی
پیمائش کے لحاظ سے مئیر کرتے ہیں۔
کوئی بھی پیمائش جب
Qualitative
ہوتو اس کی
Objectivity
کم ہو جاتی ہے
کیونکہ اس میں ذاتی راے کا عمل دخل ہوتا ہے ایسی صورت میں
Qualitative measurement
کو
Quantitative measurement
میں تبدیل کرتے ہیں ان کو تبدیل کرنے کے لیے ریٹنگ سکیل بنا لیتے
ہیں۔
1
بہت بُرا
2
بُرا
3
درمیانہ
4
اچھا
5 بہت اچھا۔
![]() |
| http://sabyasirch.blogspot.com |


Comments
Post a Comment