نفسیات کی شاخیں (Branches of psychology

http://sabyasirch.blogspot.com


                 نفسیات کی شاخیں

http://sabyasirch.blogspot.com

جب کوئی مضمون بہت زیادہ ترقی کرجاتا ہے۔تو اس پر عبور حاصل کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔پھر آسانی کے لئے اس مضمون کو

 چند حصوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔جیسے میڈیکل میں آنکھ ،کان،گلا،ہڈی اور سرجری وغیرہ کے لیےشعبہ جات بنا دئیے

 جاتے ہیں ۔اسی طرح نفسیات کو بھی مختلف شاخوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔


1---فلو سوفیکل سائیکالوجی


یہ بزات خود نفسیات کی حیثیت رکھتی ہےلیکن اب اس کی شاخ ہے۔اس میں مدرجہ زیل نوعیت کا مطالعہ ہوتا ہے مثلا ہم کیسے

 دیکھتے ہیں کیسے سنتے ہیں وغیرہ


2---عمومی نفسیات


یہ نفسیات کی بنیاد ہے۔یہ انسان کے جزبات و احساسات پر بحث کرتی ہے۔اس میں اس بات پر بحث کی جاتی ہے کہ انسان کام 

کیسے کرتا ہے اور کام کو کیسے سیکھتا ہے۔


3--فزیالو جیکل سائیکالوجی


اس میں انسان کے نظام عصبی پر بحث کی جاتی ہے 

اعصاب میں دو طرح کے سسٹم ہیں۔

1-سنٹرل نروس سسٹم

2-آٹومیٹک نروس سسٹ


4---تقابلی نفسیات 

                        

یہ نفسیات کی ایسی شاخ ہے جس میں مختلف نسلوں،انسانوں اور جانوروں کی جبلت اور ان کے رویے پر بھث کی جاتی ہے۔

5--انفرادی اختلاف کی نفسیات

اس میں انسان کے انفرادی اختلاف پر بھث کی جاتی ہے مثلا ایک انسان کرکٹ کھیلنا پسند کرتا ہے تو دوسرا فٹ بال ،کوئی 

قابلیت میں زیادہ ہے تو کوئی کم تو یہ نفسیات ان چیزوں کا مطالعہ کرتی ہے


6--صنعتی نفسیات


اس میں یہ بھث کی جاتی ہے کہ نفسیات کو صنعت میں طرح استعمال کیا جاتاب ہے۔ 


Comments

Popular posts from this blog

ٹورنامنٹ کی اقسام ناک آؤٹ سسٹم TYPES OF KNOCK OUT SYSTEM

LEARNING ,, LAWAS OF LEARNING آموزش ،، قوانین آموزش (نفسیات)