ٹورنامنٹ کی اقسام ناک آؤٹ سسٹم TYPES OF KNOCK OUT SYSTEM
ٹورنا منٹ کی اقسام
ٹورنا منٹ منعقد کرانے کے طریقے
ٹورنامنٹ
کھیلوں کے مختلف مقابلوں کو ٹورنامنٹ کہتے ہیں جو کہ مختلف کھیلوں کی ٹیموں کےدرمیان ہوتے ہیں۔یہ مقابلے سکول کی سطح سے لے کر اولمپک کی سطح پر ہوتے ہیں ان مقابلوں کو منعقد کروانے کے مختلف طریقے ہیں جن کو سسٹم آف ٹورنامنٹ کہتے ہیں۔
دنیا میں ٹورنامنٹ منعقد کروانے کے مختلف سسٹم ہیں جو کہ درج زیل ہیں۔
1-سنگل نا ک آؤٹ سسٹم
Single knock out system
or
Single elimination system
2-ڈبل ناک آؤٹ سسٹم
Double knock out system
3-راؤنڈ رابن یا لیگ سسٹم
Round Robin/League system
4-ڈبل لیگ سسٹم
Double league system
5-مخلوط سسٹم
Combination system
6-کنسولیشن سسٹم
Consolation system
7-زینہ سسٹم
Ladder system
8-مخروطی سسٹم
Pyramid system
ناک آؤٹ سسٹم
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اس سسٹم میں مقابلے ناک آؤٹ کی بنیاد پر ہوتے ہیں اس سسٹم میں جو ٹیم اپنا میچ ہار جاۓ وہ ٹورنامنٹ سے خارج ہو جاتی ہے۔
اس سسٹم کے تہت مقابلے بڑے جاندار ہوتے ہیں۔کیوں کہ ٹیموں کو پتہ ہوتا ہے کہ مقابلہ ہارنے کی صورت میں ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو جائیں گے۔
میچوں کی تعداد معلوم کرنے کا طریقہ
ٹیموں کی تعداد میں سے ایک تفریق کرنے سے میچز کی تعداد معلوم ہو جاتی
No of matches =(Nof team-1)
مثلا ٹیموں کی تعداد 8 ہے تہ میچ 7 ہوں گے۔
ناک آؤٹ سسٹم میں
BYE
دینے یا نکالنے کا طریقہ
مثلاً اگر ٹیموں کی تعداد سات ہو تو بائی ایک ہوگی کیوں کہ ٹیموں کی تعدد کو مکمل قوت والے ٹیموں کی تعداد سے اگلے ہندسے سے تفریق کرنے سے تعداد بائی معلوم ہوگی۔
ٹیموں کی تعداد 9 ہو تو ٭
16-9= 7 بائیاں
اگر ٹیموں کی تعداد 10 ہوتو٭
10-16= 6 بائیاں
اگر ٹیموں کی تعداد 17 ہوتو٭
17-32=15 با ئیاں
نوٹ -1
مقابلوں میں بائی اس لیے دی جاتی ہے کہ ٹیموں کی تعداد دو کی مکمل قوت بن جاۓ۔
2- ںوٹ
ٹیموں کو دو پولوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔اور بائیاں تقسیم کر دی جاتی ہیں اگر صرف ایک بائی ہو تو اس اوپر والے پول میں رکھا جاتا ہے۔اور اگر دو بائیاں ہو تو اسے ایک اوپر والے پول اور ایک نیچے والے پول میں دی جاتی ہیں۔
اگر ٹیموں کی تعداد جفت ہے تو بائیاں برابر تقسیم ہوں گی۔اور اگر ٹیموں کی تعداد طاق ہو تو بائیاں اس طرح توسیم ہو ں گی۔کہ پولز میں ٹیموں کی تعداد جفت ہو جاۓ۔
مثلاً 9 ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے تو ایک پول میں 4 ٹیمیں اور دوسرے پول میں 5 ٹیمیں ہو گی۔
پول اے + 4 بائیاں= 8
پول بی 5 ٹیمیں+ 3 بائیاں= 8
3- نوٹ
ٹیموں کے پول بناتے وقت یہ خیال رکھا جاتا ہے کہ ہر پول میں ٹیمیں معیار کے لحاز سے ایک جیسی ہوں


Most informative
ReplyDelete