DISGESTIVE SYSTEM ڈئجسٹو سسٹم
![]() |
| HEALTH AND PHYSICAL EDUCATION IN URDU |
ڈئجسٹو سسٹم
DISGESTIVE SYSTEM
ہمارے جسم کو حرکت کرنے،بڑھنے اور زندہ رہنے کے لیے انرجی اور خوراک کی ضرورت ہوتی ہے ۔ہمارے جسمانی سیلز
خوراک کو اس شکل میں استعمال نہیں کر سکتے جس شکل میں ہم اسے کھاتے ہیں ۔ ہمارا جسم اسے سادہ شکل میں تبدیل کرتا ہے ۔
خوراک کو سادہ شکل میں تبدیل کرنے کا عمل ڈائجیشن کہلاتا ہے۔
HOW DIGESTION OCCURS
ڈائجیشن کا عمل ایک لمبی نالی میں ہوتا ہے جو ایلیمنٹری
کینال کہلاتی ہے۔
منہ
MOUTH
ڈائجیشن کا عمل ہمارے منہ سے شروع ہوتا ہے ۔ہمارے دانت خوراک کو کاٹ کر اور پیس کر چھوٹے چھوٹے
ٹکڑوں میں توڑ دیتے ہیں ۔زبان خوراک کو سلائیوا کے ساتھ مکس کر دیتی ہے جو سلائیوری گلینڈز میں پیدا ہوتے
ہیں سلاائیوا کاربوہائیڈریٹس (سٹارچ اور شوگر) کی ڈائجیشن کا عمل شروع کر دیتا ہےکچھ دیر بعد خوراک نرم ہو
جاتی ہے اور زبان اس خوراک کو ہمارے منہ کے پچھلے حصے میں دھکیل دیتی ہے
ایسوفیگس
OESOPHAGUS
چبائی ہوئی خوراک منہ سے پھر ایسوفیگس میں دھکیل دی جاتی ہے ایسوفیگس ایک بڑی نالی ہے جو خوراک کو منہ
سے معدہ میں لے جاتی ہے ،ایسو فیگس خوراک کو دھکیلنے کے لیے لہر دار عضلاتی حرکات استعمال کرتا ہے یہ لہر دار
حرکات پیریسٹالک حرکات اور یہ عمل پیریسٹالسس کہلاتا ہے
معدہ
STOMACH
ہمارا معدہ (جے) شکل کا ایک بڑا عضلاتی تھیلا ہے یہ خوراک کو ہضمی رطوبت سے مکس کرتا ہے یہ ہضمی رطوبت
پروٹینز ( گوشت،دالیں،انڈہ اور دودھ)۔ کی ڈائجیشن شروع کرواتی ہے خوراک تقریباً چار گھنٹے معدہ میں میں
گزارتی ہے
معدہ کی ہضمی رطوبت میں تیزاب ہوتا ہے ۔یہ تیزاب ہماری خوراک میں موجود جراثیم کو ہلاک کر دیتا ہے اور یہ
بھی پروٹینز کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے
چھوٹی آنت
SMALL INTESTINE
جیسے ہی خوراک معدہ سے نکلتی ہے وہ چھوٹی آنت میں چلی جاتی ہے ۔چھوٹی آنت ہمارے پیٹ کے اندر ایک لمبی
پتلی بل دار نالی ہے ،کاربوہائڈریٹس اور پروٹینز کی حتمی ڈائجیشن چھوٹی آنت میں ہی ہوتی ہے۔یہاں خوراک کی
ڈائجیشن میں تین آرگنز مدد کرتے ہیں جو کہ جگر پنکریاز اور چھوٹی آنت کی دیوار ہیں۔جگر فیٹس کے آسانی سے
جزب ہونے کے لیے بائل نمکیات فراہم کرتا ہے پنکریاز اور چھوٹی آنت کی دیوار باقی ماندہ خوارک کو ڈائجسٹ
کرنے کے لیے رطوبتیں خارج کرتے ہیں۔
ہضم شدہ خوراک کا انجذاب بھی چھوٹی آنت کے آخری حصے میں ہی ہوتا ہے ۔چھوٹی آنت کی اندرونی سطح پر بہت
سی انگلی نما ساختیں ہوتی ہیں جو ولائی
(Villi)
کہلاتی ہیں ہضم شدہ خوراک ولائی کی دیواروں سے گزر کر خون میں چلی جاتی ہیں خون خوراک کے زرات کو جسم
کے ہر حصے میں پہنچاتا ہے۔
بڑی آنت
Large intestine
خوراک کا غیر ہضم شدہ حصہ بڑی آنت میں چلا جاتا ہے ۔یہاں غیر ہضم شدہ خوراک میں کافی مقدار میں پانی ہوتا
ہے ۔بڑی آنت کا سب سے اہم کام فالتو پانی کو جذب کرنا ہے ۔غیر ہضم شدہ خوراک یہاں مزید ٹھوس ہوجاتی ہے
اور فضلہ
Faeces
.کہلاتی ہے فضلہ بڑی آنت کے آخری حصے ریکٹم میں جمع ہوتا ہے ہم فضلے کو اینس کے زریعے باہر خارج کرتے ہیں
![]() |
| http://sabyasirch.blogspot.com |


Comments
Post a Comment