League system/Round Robin system لیگ سسٹم یا راؤنڈ رابن سسٹم
لیگ سسٹم یا راؤنڈ رابن سسٹم
لیگ سسٹم کو راؤنڈ سسٹم بھی کہتے ہیں۔ اس سسٹم میں ہر ٹیم کا مقابلہ ہر ٹیم کے ساتھ ہوتا ہے خواہ کوئی ٹیم ہارے یا جیتے مقابلے جاری رہتے ہیں ۔آخری فتح کا تعین نبروں سے کیا جاتا ہے ۔ایک میچ جیتے کے 2،برابر رہنے پر 1،1 نمبر اور ہارنے والی ٹیم کو 0 نمبر دیا جاتا ہے۔
جو ٹیم زیادہ نمبر حاصل کرے وہ فاتح قرار دی جاتی ہے۔اگر برابری (ٹائی) آ جاۓ تو نتیجہ کا اعلان موافق اور مخالف لوگوں کے فرق سے کیا جاتا ہے ۔اگر ٹیموں کی تعداد جفت ہوتو اس میں آرام کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن اگر تعداد طاق ہو تو ایک ٹیم آرام کرتی ہے۔
4 ٹیموں کا لیگ سسٹم ک تہت ہاکی ٹورنامنٹ
ٹیموں کی تعداد = 4
تعداد میچ معلوم کرنے کا فارمولا
= N(N-1) / 2
= 4(4-1) /2
= 4(3)/2
= 6
میچز کی تعداد = 6
میچز کا پروگرام
راؤنڈ 1
A vs B 12-10-01 3Pm
C vs D 13-10-01 3Pm
راؤنڈ 2
A vs D 14-10-01 3Pm
B vs C 15-10-01 3Pm
راؤنڈ 3
A vc C 16-10-01 3Pm
D vs B 17-10-01 3Pm
سکور بورڈ
نوٹ 1
میچ جیتنے والی ٹیم کو 2 پوئنٹ
برابر کرنے والی ٹیم کو 1 پوئنٹ
ہارنے والی ٹیم کو 0 پوئنٹ دیئے جائیں گے۔
نوٹ 2
گول جو کیے وہ دائیں کارنر پر لکھے ہیں اور جو مخالف ہوۓ وہ بائیں کارنر پر لکھے ہیں۔

Comments
Post a Comment