ریسپریٹری سسٹم

HEALTH AND PHYSICAL EDUCATION IN URDU

 

HEALTH AND PHYSICAL EDUCATION IN URDU

 

ریسپریٹری سسٹم

سانس لینا وہ عمل ہے جس کے دوران ہوا پھیپڑوں کے اند جاتی اور باہر آتی ہے۔ریسپائریشن وہ عمل ہے

 جس کے زریعے جان دار ہوا کی آکیسجن اور خوراک استعمال کر کے انرجی پیدا کرتے ہیں ۔اس عمل 

کے دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ بھی پیدا ہوتی ہے ۔سانس لینے کے عمل میں جسم کے جو حصے استعمال 

ہوتے ہیں ریسپائریٹری سسٹم بناتے ہیں۔۔


ریسپائریٹری سسٹم کے حصے

ہمارے  ریسپائریٹری سسٹم میں ناک حلق ،سانس کی نالی(ٹریکیا) ،تنفس کے عضلات اور پھیپھڑے 

شامل ہیں۔


ناک اور حلق

ہوا ہماری ناک یا منہ کے زریعے داخل ہوتی ہے ۔ہماری ناک میں ہوا کو صاف کرنے ،نمدار کرنے اور

 گرم کرنے کے لیے بال اور میوکس ہوتا ہے ۔میوکس چپکنے والا مائع ہے ۔ہوا میں موجود جراثیم اور گردو 

غبار کے زرات میوکس سے چمٹ جاتے ہیں


ہوا حلق سے ہو کر لیرنکس میں داخل ہوجاتی ہے ۔آواز پیدا کرنے کے لیے  ہمارے ووکل  کورڈز

(vocal cords)

لیرنکس میں موجود ہوتے ہیں۔


ٹریکیا یا سانس کی نال



ہوا لیرنکس سے گزر کر ٹریکیا  یا سانس کی نالی میں چلی جاتی ہے ۔ہمارے سانس کی نالی 

 (C)

شکل کے کارٹیلج کے حلقوں سے بنی ہوتی ہے –یہ حلقے ہماری سانس کی نالی کو کھلا رکھتے ہیں ٹریکیا 

میں موجود  میوکس  اور ننھے منھے  بال بھی ہوا کو صاف کرتے ہیں۔

sabyasirch.blogspot.com



برونکیائی اور پھیپھڑے

 ٹریکیا دو شاخوں میں تقسیم ہو جاتا ہے جو برونکائی  کہلاتی ہے ۔برونکائی ہوا کو پھیپھڑوں میں لے جاتے 

ہیں ۔ہمارے پھیپھڑے ریسپریٹری سسٹم کے اہم ترین آرگنز ہیں ۔ہر پھیپھڑے میں برونکس  مزید 

چھوٹی چھوٹی نالیوں  میں تقسیم ہوتا ہے جو برونکیولز کہلاتی ہیں ۔ہر برونکیول کے سرے پر ننھی منی  ہوائی 

تھیلیاں موجود ہوتی ہیں  جو ایلو یو لائی کہلاتی ہیں ۔ایلو یو لائی کو خون  کی کیپلریز  نے گھیرا ہوتا ہے ۔جب 

ہم سانس اندر  کھینچتے ہیں تو  ہوا پھیپھڑوں میں داخل ہوتی ہے اور پھر ایلو یو لائی میں پہنچ جاتی ہے۔ہوا کی 

آکسیجن  ایلویولائی کی دیواروں سے گزر کر کیپلریز میں جاتی ہے۔خون کے سرخ سیلز آکسیجن  اور خوراک  

استعمال کر کے  انرجی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ  پیدا کرتے ہیں ۔خون کاربن آکسائڈ  کو پھیپھڑوں میں 

واپس لاتا ہے۔جب ہم سانس خارج کرتے ہیں  تو کاربن ڈائی آکسائڈ باہر جسم سے باہر نکل جاتی ہے


http://sabyasirch.blogspot.com


Comments

Popular posts from this blog

نفسیات کی تعریفیں Definiation of psychology

League system/Round Robin system لیگ سسٹم یا راؤنڈ رابن سسٹم

ٹورنامنٹ کی اقسام ناک آؤٹ سسٹم TYPES OF KNOCK OUT SYSTEM