عضلاتی چوٹیں Different types of muscle injuries

sabyasirch.blogspot.com

مختلف قسم کی عضلاتی چوٹیں
MUSCLE STRAIN
اسے
Distraction
یا
Strech injury
کہتے ہیں۔یہ عضلاتی چوٹوں میں سے سب سے اہم چوٹ ہے-اسے کھلاڑیوں کی زبان میں
Muscule pull
بھی کہتے ہیں۔شاید ہی کوئی کھلاڑی ہو جسے
کبھی نہ کبھی ایسی صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑا ہو۔
(اگر سٹرین عضلات کے بارے میں استعمال ہو تو اسے پرانا سٹرین کہیں گیں۔یعنی
Acute starin.)
یہ سٹرین یک لخت نہیں ہوتا بلکہ اس کے پیدا ہونے میں عرصہ درکار ہوتا ہے ۔اس
کے برعکس
Acute strain
اس سٹرین کو کہتے ہیں جو یک لخت ہوتا ہے اور معمولی یک لخت تیز حرکت کی وجہ سے
پیدا ہوتا ہے
HEMATOMA
عضلات پھٹنے کی صورت میں جلد کے نیچے خون جمع ہوجاتا ہے اور جگہ سوج جاتی ہے
جسے
Hematoma
کہتے ہیں۔
گریڈ نمبر 01 سٹرین
اس میں عضلات کے کچھ ریشے تقریباً 5 فیصد پھٹ جاتے ہیں جبکہ فیشیا با لکل
ٹھیک رہتا ہے ۔اس میں عضلات کے افعال قدرے متاثر ہوتے ہیں اور درد بھی ہوتا ہے کسی
قسم کی سوجن یا سوزش جگہ پر نمودار نہیں ہوتی ۔تاہم ہاتھ لگانے سے درد ہوتا ہے جسے
Tenderness
کہتے ہیں۔
گریڈ نمبر 02 سٹرین
اس میں عضلات کے کہچھ ریشے ٹوٹ جاتے ہیں اور فیشیا بھی معمولی طور پر متاثر
ہوتا ہے اور زیادہ تر فیشیا بالکل نارمل رہتا ہے اس میں معمولی نوعیت کا ہیما ٹوما
بن جاتا ہے جس کی رنگت میں بتدریج مرحلہ وار تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں اور عجلات کے
افعال بھی متاثر ہوتے ہیں۔اس میں آرام کے علاوہ ٹھنڈی ٹکور اور بعد ازاں حرارت یا
مالش کی ضرورت ہوتی ہے۔
گریڈ نمبر 03 سٹرین
اگر گریڈ نمبر 2 کی شدت میں اضافہ ہوجاۓ یعنی معمولی ہیما ٹوما خون میں بہتا رہے اور اس کے حجم میں اضافہ ہوتا رہے تو یہ گریڈ نمبر 3 میں شمولیت کرلیتا ہے۔اس گریڈ میں عضلات کے خاصے زیادہ ریشے ٹوٹ جاتے ہیں اور فیشیا بھی جزوی طور پر متاثر ہوتا ہے جو کہ پھٹ جاتا ہے ۔اس میں ہیما ٹوما زیادہ شدید نوعیت کا ہوتا ہے جو اندر کی ٹوٹ پھوٹ کی عکاسی کرتا ہ
گریڈ نمبر 04 سٹرین
اس میں عضلات مکمل طور پھٹجاتے ہیں اوراسکے ساتھ فیشیا بھی مکمل طورپر پھٹ
جاتا ہے ۔اس میں شدید نوعیت کا درد ہوتا ہے ۔متاثرہ عضوبالکل لاچار اور لاغر
ہوجاتاہے ۔اس سٹرین مین عضلات کو زیادہ ترسرجری کے زریعے جوڑا جاتا ہے ۔لیکن مخصوص
حالتوں میں متاثرہ عضو کی حرکت کو مکمل طور پر روکنا اور اسے ڈھیلا رکھنا ممکن
ہوتو سرجری کی ضرورت نہیں رہتی۔علاج میں سب سے زیادہ اچھا نقطہ جو مدنظر رکھا جاتا
ہے وہ عضلات کے ٹوٹے ہوۓ ریشوں میں باہمی رابطہ کی بحالی ہے جو ہر صورت میں عضو کو
کمکل آرام اور ڈھیلا رکھنے سے حاصل ہوتی ہے
عضلاتی دباؤ یا ضرب
MUSCULE CONTUSION
اسے
Compresson
یا
Direct injury
بھی کہتے ہیں یہ عضلاتی چوٹ کی سٹرین کے بعد دوسری بڑی قسم ہے ۔یہ عضلات پر
شدید قسم کے دباؤ یا دھچکا سے پیدا ہوتی ہے کھلاڑیوں کی زبان میں اسے چارلی ہارس
یا
Dead leg
کہتے ہیں
زخمی ہونے سے عضلات میں کیلیشم کا اخراج ہوجاتا ہے جو بعد میں زخمی عضو میں اکھٹا
ہو کر ہڈی بنا دیتا ہے اس عمل کو
Mysositis ossificans
کہتے ہیں۔
عضلاتی دکھن
MUSCULE SORENESS
اکثر ماہرین اس عضلاتی چوٹ کو بھی سٹرین کے ضمن میں لاتے ہیں ۔یہ اکثر سخت
ورزش کرنے سے پیدا ہوتی ہے اس دوران
Myofibrils
میں تبدیلی کی وجہ سے مسل میں سوجن یعنی
Oedema
اور
Soreness
ہوتی ہے اس میں ایکٹو موومنٹ کے دوران مسلز سخت یعنی
Stiff
ہوجاتے ہیں اور شدید درد ہوتا ہے اس کی علاوہ مسلزکی کمزوری کئی دن تک دور
نہیں ہوتی عضلاتی دکھن کے نتیجے میں عضلات میں مسل اکڑاؤ اور کھچاؤ کی کیفیت پیدا
ہوتی ہے اس اکڑاؤ اور کھچاؤ کو اکثر ایسی ہی ورزش سے دور کیا جا سکتا ہے جس سے
متاثرہ عضلات پر مزید کھچاؤ پڑے جنہیں
Stretching exercise
کہتے ہیں
COMPARTMENT SYNDROME
اس عضلاتی چوٹ میں کسی بھی مسل کمپارٹمنٹ میں مسل کا سائز بار بار کی ورزش سے
بڑھ جاتا ہے سخت قسم کی
Isometric
اور
Isotonic
ورزشوں سے بھی
Interacompartmental
پریشر بڑھ جاتا ہے
جو بھی وجہ ہو مسل فائبر کے درمیان
Interstitial space
میں پانی مقدار بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے پریشر اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ مسل کے
اندر خون کی چھوٹی نالیاں بند ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے شدید درد جسے
Isochemic pain
کہتے ہیں ہوتا ہے
عضلاتی اکڑاؤ یا تناؤ
MUSCLE CRAMPS
عضلاتی اکڑاؤ بھی عضلاتی چوٹوں میں بہت اہم اور عام ہے اس سے مراد استخوانی
عضلات کا وہ غیر ارادی تناؤ یا اکڑاؤ ہے جس سے شدید قسم کی درد ہوتی ہے اور متاثرہ
عضلات کام کرنے کے قابل نہیں رہتے ۔یہ تناؤ لہروں کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے اور اس
کا دورانیہ چند سیکنڈ سے لے کر چند منٹ اور بعض حالتوں میں زیادہ ہوتا ہے ۔یہ ان
حالتوں میں نمودار ہوتا ہے جن سے بہت زیادہ کام لیا جاتا ہے

HEALTH AND PHYSICAL EDU IN URDU

LINK
http://sabyasirch.blogspot.com
Comments
Post a Comment