ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلون کے لیے کمیٹیوں کی تشکیل
![]() |
| sabyasirch.blogspot.com |
ADMINSTRATION AND ORGANIZATION
OF
ATHLETICS
ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں کے لیے کمیٹیوں کی تشکیل
تمام انٹر نیشنل مقابلے انٹر نیشنل ایمچور اتھیلٹک فیڈریشن کے قوانین کے تحت
منعقد کیے جائیں گیں اور ان تمام باتوں کا زکر اعلانات،اشتہارات اور چھپے ہوۓ
پروگرام میں کیا جاۓ گا۔
انٹرنیشنل آفیشلز
International Officials
بین الاقوامی طور پر درج زیل عہدیداروں کا
انتخاب عمل میں لایا جاے گا زیل میں منتخب کیے جانے والے عہدیداروں کی فہرست دی
جارہی ہے جو بین الاقوامی مقابلوں کے لیے
ضروری تصور کی جاتی ہے البتہ منتظمین کو اپنی مقامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوۓ ان
میں ردبدل کرنے کا اختیار ہے۔
1-انٹرنیشنل آفیشلز
2- مقابلے کے عہدیداران
1-انٹرنیشنل آفیشلز
i.
آرگنائزیشنل ڈیلیگیٹ
ii.
ٹیکنیکل ڈیلیگیٹ
iii.
میڈیکل ڈیلیگیٹ
iv.
ڈوپنگ کنٹرول ڈیلیگیٹ
v.
انٹرنیشنل ٹیکنیکل آفیشلز
vi.
ایریا ٹیکنیکل آفیشلز
vii.
انٹرنیشنل ریس واکنگ جج
viii.
انٹرنیشنل روڈریس پیمائش کندگان
ix.
انٹر نیشنل سٹارٹر
x.
انٹرنیشنل فوٹو فنش جج
xi.
جیوری آف اپیل
انٹر نیشنل آفیشلز کے فرائض --1
آرگنائزیشنل ڈیلیگیٹ
یہ ڈیلیگیٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ ہر وقت قریبی رابطہ رکھے گا اور اس کی
رپورٹ
IAAF
کو ارسال کرے گا۔
ٹیکنیکل ڈیلیگیٹ
یہ ڈیلیگیٹ کمیٹی کے ساتھ باہمی طور پر مل کر تعاون کرے گا اور اس کے لیے
ضروری امداد مہیا کرے گا۔
اس بات کو یقینی بناۓ گا کہ تمام معاملات
IAAF
کے مطابق چل رہے ہیں
یہ ڈیلیگیٹ آخری راؤنڈ قانون کے مطابق منعقد کرانے کو یقینی بناۓ گا۔
میڈیکل ڈیلیگیٹ
تمام طبی معاملات اس کے زمے ہوں گیں ۔یہ اس بات کو یقینی بناۓ گا کہ طبی
معائنہ ،علاج اور ہنگامی صورت حال سے نپٹنے کے انتظامات مقابلے کی جگہ پر درست
حالت میں موجود ہوں
ڈوپنگ کنٹرول ڈیلیگیٹ
میڈیکل ڈیلیگیٹ کمیٹی کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بناۓ گا کہ ڈوپنگ کے تمام
انتظامات اور سہولیات موجود ہیں ۔اور ڈوپنگ کے تمام معاملات کو کنٹرول کرے گا۔
انٹر نیشنل ٹیکنیکل آفیشلز
I.
ایک ٹیکنیکل آفیشلز اگر پہلے مقرر نہیں کیا گیا
تو کمیٹی کے ممبران میں سے ہی ایک انٹرنیشنل آفیشل مقرر کرے گا
II.
ٹیکنیکل آفیشل ریفری کو تمام ممکنہ مدد جو کہ
قانون کے مطابق ہو۔مہیا کرے گا
III.
اگر کسی قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہوتو سب سے
پہلے اسے متعلقہ ریفری کے علم میں لایا جاۓ گا اور اس قانون کے مطابق ریفری کو اس
کے حل کا دے گا۔
IV.
ٹیکنیکل آفیشل نتائج مرتب کرنے کے بعد رزلٹ کاڑد
پر دستخط کرے گا۔
انٹر نیشنل واکنگ جج
یا
ایریا ریس واکنگ جج
ریس واکنگ جج ایک پینل انٹرنیشن ریس واکنگ کمیٹی
اور
IAAF
کونسل سے منظور شدہ ہوگا۔
ریس واکنگ جج ،جج مقررہ کرنے کا زمہدار ہوگا جو
کہ انٹر نیشنل پینل سے چنے جائین گے۔
انٹر نیشنل روڈ ریس پیمائش کندگان
-انٹرنیشنل روڈ ریس کے مقابلے
IAAF
کے قانون کے مطابق سٹیڈیم سے باہر منعقد ہوں گیں
- فاصلے کو
IAAF,INTERNATIONAL ROAD RACE MEASURERS
مقابلے سے قبل پیمائش کریں گیں اور انٹر نیشنل
آرگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گیں۔
انٹر نیشنل سٹارٹر
بین الاقوامی مقابلے کے لیے جو سٹیدیم میں منعقد
ہوں۔سٹارٹر مقرر کیا جاۓ گا جو کہ ریس شروع کروانے کا زمہ دار ہو گا۔
انٹر نیشنل فوٹو فنش جج
بین الاقوامی مقابلوں میں جو سٹیدیم کے لیے
منعقد ہوں گیں فوٹو فنش جج مقرر ہو گا اور اپنی مقرر کردہ جگہ پر کھڑا ہو گا
جیوری آف اپیل
ان تمام مقابلوں کے لیے جو مقامی طور پر یا بین
الاقوامی طور منعقد ہوں گے ۔جیوری آف اپیل مقرر ہو گی۔
جیوری آف اپیل کی تعداد 3،5 یا 7 ممبران پر
مشتمل ہوگی
-ممبران میں سے ایک چئیر مین اور ایک سیکرٹری
چُنا جاۓ گا۔
جیوری آف اپیل میں سے سیکرٹری باہر سے بھی منتخب
کیا جا سکتا ہے
جیوری آف اپیل کا بنیادی کام قانون کے مطابق
دئرکی گئی اپیلوں کو قانون کے مطابق نپٹانا ہوتاہے۔
جیوری آف اپیل ایسے معاملات پر بھی جو دوران
مقابلہ پیدا ہوں اور وضاحت طلب ہوں فیصلہ دے گی۔
2------مقابلے کے عہدیداران
مقابلے کی انتظامی کمیٹی آفیشلز کا تقرر کرے گی
جن کی تفصیل درج زیل ہوگی۔
I.
انتظامی عہدیدار
II.
مقابلے کے عہدیدار
III.
اضافی عہدیدار
3-- اضافی عہدیدار
ADDITIONAL OFFICIALS
I.
اناؤسر ایک یا ایک سے زائد
II.
ریکارڈز ایک یا ایک سے زائد
III.
ایڈورٹائزنگ کمشنر
IV.
آفیشل سروئیر
x

Comments
Post a Comment