آموزش کو متاثر کرنے والے خصوصی عوامل (ٹاپک مکمل) آموزش کی اقسام
آموزش کو متاثر کرنے والے خصوصی عوامل
ایسے عوامل جن کا تعلق کسی فرد کی زاتی خصوصیات سے ہوتا ہے ۔آموزش متاثر کرنے والے انفرادی یا ذاتی یا انفرادی عوامل کہتے ہیں جن کی تفصیل درج زیل ہیں۔
1- زہانت
زہانت کاتعلق فرد کی قابلیت ،زہنی صلاحیت اور درج تفصیل کے ساتھ ہے ۔قابلیت ہو تو آموزش آسان ہو جاتی ہے۔
2- تحریک
وہ اندرونی قوت جو کسی فرد ،کھلاڑی کو عمل آموزش پر مائل کرتی ہے ۔تحریک کہلاتی ہے ۔اس وقت تک فرد سکون سے نہیں بیٹھتا جب تک اس کی تسکین نہیں ہوتی
3- توقعات
ہنر سیکھنے والا کھلاڑی اپنی اہلیت اور کارکردگی کے بارے میں توقعات قائم کرتا ہے جو فرد کی آموزش کی سطح کو متعین کرتی ہے بعض اوقات عزیز دوست والدین بھی فرد سے توقعات قائم کر لیتے ہیں انسان ان توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرتے ہیں
4- شخصیت
شخصیت سے مراد مختلف خواص اور اوصاف کا ایسا مجموعہ ہے جو فرد کی زات میں پایا جاتا ہے۔جس کی وجہ سے شخصیت کی انفرادیت قائم ہو جاتی ہے مختلف شخصیت کا حامل افراد آموزش میں مختلف انداز اختیار کر لیتے ہیں
5- ہیجان
انسان پر اچانک جو شدید صورت حال پیدا ہوتی ہے ہیجان کہلاتی ہے ۔چند لمحون کے بعد اس کی شدت میں کمی واقع ہوجاتی ہے ۔ہیجانی حالت فرد میں بہت زیادہ توانائی پیدا کرتی ہے جس سے فائٹ یا فلائٹ کا فیصلہ کرتا ہے
6- آمادگی
آموزش میں قانون آمادگی بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے انسان جب دلی طور پر سیکھنے کو تیار ہوگا تو آموزش جلد اور بہتر ہو گی
7- بالیدگی
عضویاتی پختگی کی وہ حد جو آموزش کے لیے بنیاد تصور کی جاتی ہے بالیدگی کہلاتی ہے۔کھلاڑی کوئی بھی سرگرمی اچھی طرح اس وقت سیکھ سکتا ہے جب وہ پختگی کی حد کو پہنچ چکاہو بالیدگی سے قبل آموزش کا عمل شروع کر دیا جاۓ تو مختلف قسم کے مسائل جنم لیتے ہیں آموزش کے عمل کی رفتار سست ہوتی ہے فرد کے جوان ہونے پر جسمانی بالیدگی ہو چکی ہوتی ہے
8-جسمانی اور زہنی صحت
بیماری یا بخار کی تکلیف کی حالت میں آموزش بہتر نہیں ہو سکتی ۔زہنی بیماری کی صورت میں کھلاڑی آموزش کے با لکل قابل نہیں رہتا
9- تعلیم اور تجربہ
تعلیم جس قدر بہتر ہو اور زیادہ ہو گی آموزش اس قدر آسان ہو گی تجربہ آموزش کو چار چاند لگا دیتا ہے۔
10 -دلچسپی
آموزش کے عمل میں سیکھنے والے کی زاتی دلچسپی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے ۔جس قدر اس کی لگن ہو گی اسی قدر آموزش کے نتائج بہتر ہوں گے۔
11- ورثہ
آموزش کے لیے ورثہ یعنی وراثت کا بڑا عمل داخل ہے ۔کسی سرگرمی کو سیکھنے کے لیے ان کی جسامت ،زہانت اور گھریلو حالات اہم ہیں
یہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ
وکیل کا بیٹا وکیل
کسان کا بیٹا کسان اور
کھلاڑی کا بیٹا کھلاڑی ہوتا ہے۔
link
Comments
Post a Comment