LEARNING ,, LAWAS OF LEARNING آموزش ،، قوانین آموزش (نفسیات)
sabyasirch.blogspot.com
آموزش
Learning
انسان ایک معاشرتی حیوان ہے ۔اس کو معاشرے میں رہنے کے لیےبہت کہچھ سیکھنا پڑتا ہے
تعلیمی، اقتصادی،سیاسی،معاشرتی زہنی اور جزباتی امور میں کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے غرض تمام عمر سیکھتا رہتا ہے۔اس سیکھنے کے عمل کو آموزش کہتے ہیں۔
DEFINITION
تعریف
آموزش فارسی زبان کا لفظ آموختین سے ماخوز ہے ۔جس کا مطلب ہے سیکھنا۔مخلتف ماہرین نفسیات نے آموزش کی مختلف تعریفیں کی ہیں۔
RUSH رش
آموزش وہ عمل ہے جو ماحول سے تعلق قائم کرنے کے بعد فرد کے ادراک اور جوابی افعال میں تبد یلی پیدا کرتا ہے۔
HILGARD ہل گارڈ
آموزش ایسا عمل ہے جس میں نئی سرگرمی پیدا ہوتی ہے ،یہ پرانی سرگرمی میں تبدیل ہوجاتی ہے۔
KIMBLE کمبل
آموزش میکانی کارکردگی میں مستقل تبدیلی کا نام ہے جو تجربہ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔
LAWAS OF LEARNING
آموزش کے قوانین
تھارن ڈائیگ نے آموزش کے قوانین واضح کیے جو کہچھ اس طرح سے ہیں۔
1- قانون مشق
Laws of exercise
2- قانون تاثر
Laws of effect 3- قانون آمادگی
Laws of Readiness
4- قانون جزاء و سزاء
Laws of reward& Punisment
قانون مشق
جتنا کسی کام کو کرنے کی مشق کی جاے گی اتنا ہی جلد وہ کام سیکھ لیا جاۓ گا اور زیادہ کوشش سے آموزش بہت ہوگی ۔جس قدر آموزش زیادہ ہو گی اُسی قدر آموزش پختہ ہوگی قانون مشق یا قانون تکرار کے تہت مندرجہ زیل قوانین کا زکر کیا گیا
قانون فراوانی-
قانون شدت-
قانون تازگی وغیرہ-
قانون تاثر
اگر طبیعت کا تاثر خوشگوار ہااور کام سیکھنے کے بعد راحت اور خوشی کا احساس ہوتو اس کام کو دہرایا جاتا ہے۔اگر تاثر نا خوشگوار ہوتو تعلق کے ٹوٹنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں ۔تاثر ہی/کام سیکھنے کے امکانات کو گھٹانے یا بڑھانے کا زمہ دار ہوتا ہے۔
قانون آمادگی
کسی فعل یا کام کو سیکھنے کی آمادگی یا خواہش پائی جاۓ تو اس سے فرد کو خوشی اور راحت و سکون ملتا ہے ۔اس کو وہ زوق و شوق سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہے ۔اس کا رزلٹ بہت اچھا اور دیر پا ہوتا ہے اور اگر کوئی فرد اس فعل یا کام کو سیکھنے کے لیے آمادہ یا تیار نہ ہوتو وہ اس کے لیے تکلیف دہ اور بے سکونی کا سبب بنتا ہے۔
قانون جزاء و سزاء
اگر سیکھنے والا کامیاب ہوتا ہے تو اُسے کوئی انعام ملتا ہے اور خوشی محسوس کرتا ہے اور اگر وہ ناکام ہوجاۓ تو اُسے سزاء ملتی ہے اور وہ سزاء سے بچنے کے لیے کوشش کرتا ہے کہ بہتر طریقے سے کام کو سیکھے۔
link
Comments
Post a Comment