COMBINATION SYSTEM مخلوط طریقہ سسٹم ٹورنامنٹ
مخلوط طریقہ ٹورنامنٹ
combination system
اس سسٹم سے مراد وہ مخلوط طریقہ کار ہے جس میں ناک آوٹ سسٹم اور لیگ سسٹم دونوں کو استعمال کیا جاتا ہے ۔پول میچز لیگ سسٹم کے تہت ہوتے ہیں اور فائنل راؤنڈ ناک آوٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے۔
عموماً یہ طریقہ ورلڈ کپ کے مقابلوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔چونکہ ان مقابلوں میں ٹیمیں زیادہ ہوتی ہیں اس لیے ان کو دو الگ الگ گروپوں میں تقسیم کر کے گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پر تقسیم کر کے پول بنا کے لیگ سسٹم کے تہت مقابلے کرا دیے جاتے ہیں
ہاکی اولمپک کے مقابلے
مثلاً ان مقابلوں میں چودہ ٹیمیں شامل ہیں جن کے دو گروپ یا دو پول اے اور بی کی شکل میں بناۓ گئے ہیں
پہلے اپنے اپنے گروپ میں شامل ٹیموں کے مقابلے راؤنڈ رابن (لیگ سسٹم) کے تہت ہوں گے اس سسٹم میں فیصلہ ہار جیت میں نمبروں کے حساب سے ہوتا ہے ۔
جیتنے پر 2 پوئنٹ برابر رہنے پر 1 اور ہارنے پر صفر ملتا
ہے۔اس سے میرٹ کے مطابق ٹیموں کو ترتیب دیا جاتا ہے
مثال کے طور پر فائنل رزلٹ کے مطابق دونوں گروپوں کا میرٹ مندرجہ زیل بنا ہے۔
اپنے اپنے گروپوں میں مقابلہ کے بعد ان گرپوں کے باہمی مقابلے ناک آؤٹ سسٹؐ کے تہت کرواۓ جاتے ہیں۔جس کی وجہ سے ان مقابلوں کو مخلوط سسٹم کہتے ہیں۔
اس سسٹم کے تہت دونوں گروپوں کی اول اور دوم آنے والی ٹیموں کا مقابلہ کراسنگ کے زریعے کرایا جاتا ہے
مثلاً
سیمی فائنل
گروم اے ونر پاکستان دوسرے گروپ کی رنر اپ جرمنی سے ہوگا
دوسرا سیمی فائنل
گروپ بی کی ونر ہالینڈ کا مقابلہ گروپ اے کی رنرز اپ آسٹریلیا سے ہو گا
فائنل
دونوں سیمی فائنل جیتنے والی آپس میں مقابلہ کریں گی جو ٹیم جیتے گی وہ ٹورنا منٹ کی ونر کہلاۓ گی اور جو ٹیم ہارے گی وہ ٹورنامنٹ کی رنر اپ کہلاۓ گی۔
لنک
پوسٹ اچھی لگے تو لنک شیر کریں اور ہوم پیج پے جا کر تین لائن پر کلک کر فالو آپشن پر لازمی کلک کریں تاکہ اپ کوبروقت اطلاع ہو سکے ہر آنے والی نیو پوسٹ پر۔ شکریہ



Comments
Post a Comment